Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ایس پی میں‌ شمولیت، متحدہ رکن اسمبلی نے گرین سگنل دے دیا | زرائع نیوز

پی ایس پی میں‌ شمولیت، متحدہ رکن اسمبلی نے گرین سگنل دے دیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مصطفی کمال نے متحدہ کی ایک اور پتنگ کاٹنے کی تیار ی کر لی ، رکن سندھ اسمبلی محمود عبدالرزاق نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمود عبدالرزاق نے پاک سر زمین پارٹی مین شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے جو ممکنہ طور پر آج اس کا اعلان کر یں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود عبدالرزاق ایم کیو ایم کے ٹکٹ سے پی ایس 116سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔

یاد رہے دو روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے بھی استعفیٰ دیکر پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہو نے کا اعلان کیا تھا ۔ وہ پی ایس 119سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔