Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ناظم آباد : ڈمپرسے کچل کر نوجوان جاں بحق ، دیگر حاثات میں 7 افراد زخمی | زرائع نیوز

ناظم آباد : ڈمپرسے کچل کر نوجوان جاں بحق ، دیگر حاثات میں 7 افراد زخمی

کراچی: ناظم آباد نمبر 2 پل پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل پر سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر مختلف حادثات میں 7 افراد زخمی ہوگئے ۔

رضویہ تھانے کی حدود میں ناظم آباد نمبر 2 پل پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل نوجوان کو کچل ڈالا، ڈمپر کی ٹکر لگنے سے نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا، جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

اسپتال میں متوفی کی شناخت 18 سالہ یوسف ملک ولد ارشد ملک کے نام سے کی گئی، متوفی نوجوان ناظم آباد کا رہائشی تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جب کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر کو تحویل میں لینے کے بعد تھانے منتقل کردیا۔