Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں گشت پر مامور اے ایس آئی اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے شہید | زرائع نیوز

کراچی میں گشت پر مامور اے ایس آئی اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے شہید

کراچی: جیکب لائن کے علاقے نیو پریڈی اسٹریٹ پر ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق جبکہ ایس ایچ او معجزانہ طور پر محفوظ رہے ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کے مطابق ایس ایچ او بریگیڈ خالد رفیق اور اے ایس آئی اقبال علی محمد جیکب لائن نیو پریڈی اسٹریٹ پر موٹر سائیکل پر گشت کررہے تھے کہ اچانک ان کا ٹکراو ملزمان سے ہوگیا۔

دونوں افسران نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ملزمان موقع سےفرار ہوگئے۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے مزید بتایا مقتول کے سینے پر 4 گولیاں پیوست ہوئی ہیں جس سے اس کی موت واقعے ہوئی ہے ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے جائے وقوعہ سے سی سی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے ڈی آئی جی ایسٹ نے مزید بتایا ملزمان کا جلد از جلد سراغ لگالیا جائیگا۔

مقتول کی لاش جناح اسپتال پہنچائی قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی پیر آج گارڈن ہیڈ کوارٹر میں نمازے جنازہ ادا کی جائیگی ، مقتول بریگیڈ تھانے میں انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات تھا۔