وزیر اعلیٰ کے بہنوئی کے انتقال پر تعزیتی پیغامات

وزیر اعلیٰ کے بہنوئی کے انتقال پر تعزیتی پیغامات

کراچی: کرونا وائرس سے انتقال کر جانے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ کے انتقال پر صحافی، سیاست دانوں نے اظہار تعزیت کیا۔

مہدی شاہ کے انتقال پر گورنر سندھ، وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے ورثا کے لیے تعزیتی پیغام جاری کیے۔

صحافی رائٹروتجزیہ نگار بلاگرترجمان نیوز ایکشن کمیٹی سیدمحبوب احمدچشتی کا وزیر اعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کے بہنوئی  سید مہدی شاہ کے انتقال پر اظہارتعزیت

کراچی(اسٹاف رپورٹ)صحافی رائٹروتجزیہ نگار بلاگرترجمان نیوز ایکشن کمیٹی پاکستان سیدمحبوب احمدچشتی نے وزیر اعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کے بہنوئی  سید مہدی شاہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے. انہوں اپنےتعزیتی بیان میں کہاکہدکھ کی اس گھڑی میں ہم وزیر اعلیٰ سندھ اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعاکرتےہیں کہ اللہ تبارک تعالیٰ مرحوم مہدی شاہ کوجنت الفردوس میں جگہ اور اہل خانہ کویہ عظیم صدمہ برداشت کرنےکی توفیق وہمت عطافرمائے(آمین)۔۔۔۔

وزیر تعلیم و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے وزیر اعلیٰ سندھ کے بہنوئی و ایم ڈی سائٹ سید مہدی شاہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے.

سعید غنی کا کہنا تھا کہ مرحوم سید مہدی شاہ ایک خوش اخلاق اور نفیس انسان تھے، دکھ کی اس گھڑی میں ہم وزیر اعلیٰ سندھ اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ سید مہدی شاہ کے درجات بلند فرمائیں اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اللہ تعالی مرحوم کےلواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

نیوز ایکشن کمیٹی پاکستان کاوزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ سے اظہارتعزیت

کراچی(اسٹاف رپورٹ)مہدی شاہ کے انتقال پرافسوس ہےاس سانحے پروزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ اوران کے اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں، کنوینر نیوزایکشن کمیٹی عمیرعلی انجم نےکہاکہ دعاگوہیں اللہ کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔۔(آمین)

وضاحت نیوز کے ایڈیٹر انچیف فرقان مرتضیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مہدی شاہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔ اُن کا کہنا تھاکہ مہدی شاہ کے انتقال پر دل گرفتا ہے، وہ محنتی اور ایماندار شخصیت کے مالک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: