کراچی: پیپلزپارٹی کی چوالیس سال بعد لیاقت آباد میں انٹری کے خلاف عوام نے احتجاجی بینرز اور وال چاکنگ کر کے پی پی کا استقبال کیا اور سندھ حکومت کو مہاجر دشمن قرار دیا۔
پیلپزپارٹٰی کی جانب سے گذشتہ روز ایف سی ایریا کے ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ کیا گیا جو عمومی طور پر اس قدر کامیاب نہ رہا، اس موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں خصوصا اہل لیاقت اآباد نے پی پی مخالف بینرز اور وال چاکنگ کی۔
بلاول خطاب : کراچی کو لندن سے آزاد کرایا، بلاول بھٹو
شہر میں لگنے والے بینرز اور وال چاکنگ میں پیپلزپارٹی کو قاتل، کراچی کی ابتر صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اس جماعت کو مہاجر دشمن قرار دیا۔
کراچی نے پیپلزپارٹی کو مسترد کردیا، لیاقت آباد جلسہ بری طرح ناکام تصاویر دیکھیں
دوسری جانب پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے الزام عائد کیا ہے کہ پی پی مخالف بینرز عوام نے نہیں بلکہ متحدہ نے لگوائے جنہیں اب اپنی ناکامی کا بہت خوف ہے۔
Protest by residents of Liaquatabad , holding banners against #PPP. #KarachiRejectsPPP
pic.twitter.com/Zl0CRPaVFR pic.twitter.com/ffdmqkgejg— Akbar (@AkbarAH) April 29, 2018
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔