Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
منی لانڈرنگ کیس، بلدیاتی محکموں کے اکاؤنٹس سے ذاتی کھاتوں‌ میں رقم منتقل ہونے کا انکشاف | زرائع نیوز

منی لانڈرنگ کیس، بلدیاتی محکموں کے اکاؤنٹس سے ذاتی کھاتوں‌ میں رقم منتقل ہونے کا انکشاف

کراچی:  سندھ میں منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ایف آئی اے نے مزید اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا سراغ لگا لیا ۔

ایف آئی اے نے اربوں روپے کی مزید منی ٹریل کا سراغ لگالیا، ذرائع کے مطابق منی ٹریل کا انکشاف نجف قلی مرزا کی سربراہی میں ہونے والے جے آئی ٹی اجلاس میں ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ منی ٹریل بینکس کے فراہم کردہ ریکارڈ سے پکڑی گئی ہے، یہ رقم بھی 29 جعلی اکاؤنٹس میں سے مختلف اکاونٹس میں جمع اور نکلوائی جاتی رہی ہے ۔

https://zaraye.com/money-laundering-case-police-harass-witness/

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی اجلاس میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ سندھ حکومت کے مختلف محکموں کی جانب سے بھی جعلی اکاونٹس میں رقم جمع کروائی جاتی رہی ہے، کے ایم سی اور حیدرآباد ڈیلوپمنٹ اتھارٹی نے بھی جعلی اکاونٹ میں بذریعہ چیک 50 لاکھ روپے کی خطیر رقم رقم جمع کرائی۔

اجلاس میں اب تک ہونے والی تحقیقات اور شواہد پر بھی غور کیا گیا ۔

https://zaraye.com/money-laundering-case-zardari-and-talpur/