Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پی پی میں‌ شمولیت کی دعوت، فاروق ستار کا نبیل گبول کو جواب |

پی پی میں‌ شمولیت کی دعوت، فاروق ستار کا نبیل گبول کو جواب

کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی نبیل گبول  نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو پی پی جلسے میں شرکت اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی، فاروق ستار نے نبیل گبول کو اپنے مستقبل کی فکر کرنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی چوالیس سال بعد متحدہ کے زیر اثر علاقے ایف سی ایریا میں واقع ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ منعقد کررہی ہے جس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی اور شہر قائد کے دیگر علاقوں سے پی پی کے کارکنان جلسے میں شرکت کے لیے ایف سی ایریا پہنچ رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کو جلسے میں شرکت اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی اور کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کریں کیونکہ متحدہ اب تانگہ پارٹی بن چکی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پی آئی بی اور بہادرآباد سمیت کئی دھڑوں میں تقسیم ہوگئی جہاں فاروق ستار کا کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا، مجھے امید ہے متحدہ کے سربراہ میری پیش کش کا مثبت جواب 2 گھنٹے میں دے دیں گے۔

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ جلسے میں شرکت کے لیے لیاری سے جیالوں کی سب سے بڑی ریلی جارہی ہے، بھٹو ازم کا فلسفہ روٹی کپڑا اور مکان آج ملک کے ہر غریب شہری کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب فاروق ستار نے نبیل گبول کو اپنے مستقبل کی فکر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 2018 کے انتخابات کے بعد نبیل گبول کہاں ہوں گے وہ اس کی خود فکر کریں، نبیل گبول نے لیاری گینگ وار کو سپورٹ کیا اور معصوم مہاجروں کو قتل کروایا۔

ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نبیل گبول کا سیاسی کیرئیر اور جماعتیں بدلنے کا طریقہ سب کے سامنے ہے، وہ اب تک کتنی پارٹیاں بدل چکے یہ کسی سے ڈھکا چپھا نہیں۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔