Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کیا عمران فاروق نئی پارٹی بنا رہے تھے؟‌ شمائلہ عمران نے سب بتا دیا | زرائع نیوز

کیا عمران فاروق نئی پارٹی بنا رہے تھے؟‌ شمائلہ عمران نے سب بتا دیا

کیا عمران فاروق نئی پارٹی بنا رہے تھے؟‌ شمائلہ عمران نے سب بتا دیا

لندن: ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سے کبھی کسی نے رابطہ نہیں کیا اور لندن قیادت نے بھی کافی عرصے سے کوئی بات نہیں کی۔

شاہ زیب خانزادہ کو دیے گئے انٹرویو میں شمائلہ عمران کا کہنا تھا کہ ’عدالتی فیصلےکیلئے10سال کےطویل عرصےسےگزری ہوں، انصاف پریقین ہے،تکلیف دہ وقت گزارااورگزاررہی ہوں،کینسر میں مبتلاہوں حالات سب سنتےہیں مدد نہیں ملتی، مجھےکچھ ہوجائےتوبچوں کی ذمہ داری بھائی بھابھی کودیتی ہوں،ایم کیو ایم پاکستان سےبھی کوئی رابطہ نہیں کرتا، ایم کیوایم رہنماؤں کےبیانات اخبارات میں پڑھتی ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’عمران فاروق پریشان رہتےتھےلیکن کبھی بتایانہیں ،بچوں کی کونسلنگ ہورہی ہے، کسی نے کسی بھی طرح مدد نہیں کی، تاثردیاگیاعمران فاروق نئی پارٹی بنارہےہیں اس لیے انہیں قتل کیا گیا، ایسا بالکل نہیں تھا، عمران فاروق پارٹی کےساتھ رہے اور وہ وفادار تھے‘۔

عدالتی فیصلے پر بیوہ عمران فاروق کا تبصرہ

شمائلہ عمران نے بتایا کہ ایم کیو ایم لندن کی قیادت کچھ عرصے پہلے تک رابطے میں تھی مگر پھر انہوں نے بھی حال چال پوچھنا چھوڑ دیا، میں جس مشکل وقت سے گزر رہی ہوں خدا کسی دشمن کو بھی نہ دکھائے۔