Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مشال کے خاندان کو سیکیورٹی کا مسئلہ درپیش، والد سپریم کورٹ پہنچ گئے | زرائع نیوز

مشال کے خاندان کو سیکیورٹی کا مسئلہ درپیش، والد سپریم کورٹ پہنچ گئے

مردان: مشال خان کے والد نے بیٹیوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے اور اسلام آباد میں رہائش دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

مشال کے والد کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بیٹے کے قتل کے بعد پورے خاندان کا خیبرپختونخواہ میں رہنا سیکیورٹی رسک ہوگیا ہے۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ مشال قتل کے بعد بیٹیوں کو صوبے میں تعلیم کا حصول بھی بہت دشوار ہوگیا ہے۔

اقبال خان نے درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ مشال کی بہن کو میڈیکل کالج میں داخلے کے احکامات اور ہمارے خاندان کو اسلام آباد منتقل کرنے کے لیے بھی احکامات جاری کیے جائیں۔

دوسری جانب مشال کے بھائی کی جانب سے ائیرچیف مارشل ایڈمرل ذکاء اللہ کو درخواست ارسال کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مشال قتل کے بعد انہیں نوکری کرنا مشکل ہوگیا ہے۔