Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
دہشت گردی سے متعلق واٹس ایپ پر جاری ہونے والا پیغام جعلی ہے، پاک فوج | زرائع نیوز

دہشت گردی سے متعلق واٹس ایپ پر جاری ہونے والا پیغام جعلی ہے، پاک فوج

روالپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر دہشت گردی سے متعلقہ آئی ایس پی آر سے منسوب پیغامات جعلی ہیں، واٹس ایپ پر جاری ہونے والا بیان جھوٹ ہے۔

پاک فوج کے تعلقاتِ عامی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق وارننگ اور ہنگامی رابطہ نمبر کے پیغامات درست نہیں، پاک فوج کی جانب سے ایسا کوئی بھی پیغام نشر نہیں کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے ویب سائٹ اور سرکاری ذرائع سے ہی اطلاعات جاری کی جاتی ہیں، واٹس ایپ کے زریعے پاک فوج کسی بھی قسم کا کوئی پیغام جاری نہیں کرتی، عوام ایسے پیغامات کی ترسیل سے احتیاط کریں۔

یاد رہے گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے نام سے منسوب ایک میسج وائرل کیاجارہا ہے جس میں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ بازار اور عوامی مقامات پر جانے سے گریز کریں کیونکہ بڑی دہشت گردی کا خطرہ ہے۔