ملک کے 18 بڑے شہروں کے سرکاری پراپرٹی ریٹس میں اضافہ ہوا جس میں کراچی شامل نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک کے 18 بڑے شہروں میں پراپرٹی کے سرکاری ریٹس میں اضافہ کردیا گیا جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، نئے مجوزہ پراپرٹی ریٹس پر اسٹیک ہولڈرز سے 30 جولائی تک رائے بھی طلب کی گئی۔
جن شہروں میں سرکاری ریٹس بڑھے اُن میں اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، بہاولپور، فیصل آباد، گجرات، حیدرآباد، جھنگ، جہلم، مردان، لاہور، ملتان، پشاور، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانولہ اور سکھر شامل ہیں۔
ایف بی آر کی جانب سے کراچی اور کوئٹہ کے پراپرٹی ٹیکس میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔
