Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بند اسکولوں کے سیمی کوڈ سے نئے اسکول بنانے کا فیصلہ | زرائع نیوز

بند اسکولوں کے سیمی کوڈ سے نئے اسکول بنانے کا فیصلہ

کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے میں بند پڑے 5 ہزار اسکولوں کو ان کے سیمی کوڈ سے نئے اپ گریڈ ایلمنٹری اسکول میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے بتایا کہ اسکولوں کی اپ گریڈیشن مرحلہ وار کی جائے گی اور اس کے لیے موزوں ترین علاقوں کا انتخاب کیا جائے گا

انھوں نے بتایا کہ یہ نئے اسکول پرائمری کے 35 ہزار بچوں کو ایلمنٹری اسکول میں داخلوں کے لیے بنائے جائیں گے، کیوں کہ پرائمری کے 35 ہزار طلبہ کے لیے فقط 3 ہزار ایلمنٹری اسکول تھے، یہ کیسے ممکن ہے کہ پرائمری کے 35 ہزار طلبہ کو 3 ہزار ایلمنٹری اسکولوں میں داخلہ دیا جاتا، اس لیے بند پڑے اسکولوں کے سیمی کوڈ سے نئے اسکول بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔