اینکر عباس کی اہلیہ نے بڑی اپیل کردی

کراچی میں عاطف زمان کے ہاتھوں قتل ہونے والے اینکر پرسن مرید عباس کی اہلیہ نے انصاف کی اپیل کردی۔

زارا عباس نے سوشل میڈیا پر جسٹس فار مرید کے نام سے مہم کا آغاز کرنے کا اعلان کیا اور مطالبہ کیا کہ مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں۔

انہوں نے ملزم عاطف زمان کے خلاف سخت سے سخت سزا کا اعلان کیا جائے۔

دوسری جانب پولیس کی تفیتیش بھی جاری ہے عینی شاہد کے بعد چند اور اہم گواہان نے بیانات قلم بند کروادیے جبکہ محکمہ داخلہ سندھ نے تصدیق کردی کہ پستول عدنان زمان کے نام پر ہے جس سے قتل ہوا۔

عدنان زمان عاطف کا بھائی ہے جو اس وقت بالاکوٹ میں موجود ہے۔