Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نفرت انگیز تقاریر، بانی ایم کیو ایم کی ضمانت میں توسیع | زرائع نیوز

نفرت انگیز تقاریر، بانی ایم کیو ایم کی ضمانت میں توسیع

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین اپنی مقررہ تاریخ پر اگلے مرحلے کے لیے پولیس اسٹیشن پہنچے اور اُن سےستمبر کے وسط تک ضمانت میں توسیع کی درخواست کی۔

لندن پولیس نے ایم کیو ایم بانی کی ضمانت میں توسیع کردی جس کی تصدیق بھی کی گئی البتہ یہ بھی اعلان کیا گیا کہ ستمبر کے وسط میں انہیں دوبارہ پولیس اسٹیشن طلب کیا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق الطاف حسین کے خلاف اشتعال انگیز اور نفرت انگیز تقاریر کی تحقیقات جاری ہیں، بانی ایم کیو ایم سے کرائم ایکٹ 2007 کی دفع چوالیس کے تحت پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

لندن پولیس کے مطابق الطاف حسین پر جرائم کے لیے اکسانے، اشتعال انگیزی کی ترغیب دینے کے حوالے سے الزامات ہیں، جس حوالےسے انہیں آئندہ بھی طلب کیا جائے گا۔

الطاف حسین کے خلاف ناکامی شواہد، لندن پولیس کی تفتیش مکمل، بانی ایم کیو ایم رہا

یاد رہے کہ بانی ایم کیو ایم کو اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے گیارہ جون کو حراست میں لیا تھا، بعد ازاں انہیں 36 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد پولیس اسٹیشن سے عدم شواہد کی بنیاد پر رہا کیا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا تھا کہ الطاف حسین پر 2016 میں نفرت انگیز تقاریر کا الزام ہیں، انہوں نے اپنے کارکنان سے لندن اور کراچی میں خطاب کرتے ہوئے مشتعل کیا جس کی وجہ سے نقصِ امن کو خطرہ ہوسکتا تھا۔

الطاف حسین کی گرفتاری اور رہائی ۔۔۔۔ معمہ کیا ہے ؟