کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے حکومت کو پیش کش کی ہے کہ عوام کے لیے تعلیم اور صحت کے مسائل حل کردیں تو وہ ٹیکس دینے کو تیار ہوں گے۔
کراچی میں پی ایس پی کے مرکز پاکستان ہاؤس میں انیس قائم خانی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اعلان کر کے چلے جاتے ہیں مگر شہر کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا جاتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بلوچستان اور سندھ کے نظام کے حوالے سے اعلانات کیے مگر اس کا کوئی فائدہ نظر نہیں آیا، بلوچستان کا شخص اپنے مسائل لے کر جہاں جائے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے دوستوں نےبجٹ منظورکرایاصرف وزارت کی بات کی جبکہ وہ وفاقی حکومت سے کے فور منصوبے کے پیسے بھی مانگ سکتے تھے، خالد مقبول شہر میں بینرز آویزاں کر کے ریلیاں نکال رہے ہیں۔
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ میں تین سال میں کے فور منصوبہ مکمل کرسکتا ہوں، حکومت موقع دے کراچی والوں کے لیے صرف ایک روپے میں کام کروں گا۔
