Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی، قیامت خیز گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت کہاں تک پہنچا؟ |

کراچی، قیامت خیز گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت کہاں تک پہنچا؟

کراچی: شہر قائد میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور اس وقت درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا جبکہ موسم پر نظر رکھنے والوں نے شہر میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں آج شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ آج کراچی میں ہیٹ ویو کی لہر کا گرم ترین دن ہوسکتا ہے۔

کراچی میں گزشتہ ہفتے سے شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس کےباعث محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو بھی جاری کررکھی ہے جب کہ شہر میں آج بھی ہیٹ ویو کی لہر برقرار ہے اور موسم شدید گرم ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت سمندری ہوائیں بند ہوچکی ہیں اور بلوچستان سے خشک ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب کم ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں دن میں نمی کا تناسب 40 سے 50 فیصد رہے گا اور شام کے وقت نمی کا تناسب 15 سے 25 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آج شہر کا درجہ حرارت 43 ڈگری تک جاسکتا ہے اور موجودہ ہیٹ ویو کی لہر کا آج گرم ترین دن ہوسکتا ہے جب کہ کراچی میں گرمی کی شدت مزید 5 روز تک برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں اور بالخصوص موٹرسائیکل سواروں کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سےباہر نہ نکلیں اور باہر نکلنے کی صورت میں گیلا کپڑا سرپر رکھیں تاکہ دھوپ کی شدت سےمحفوظ رہا جاسکے۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔