Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سرکاری اسکولوں کے بچوں کو دینا گورا نہیں، انتظامیہ نے بڑی تعداد میں کتابیں کباڑی کو فروخت کردیں | زرائع نیوز

سرکاری اسکولوں کے بچوں کو دینا گورا نہیں، انتظامیہ نے بڑی تعداد میں کتابیں کباڑی کو فروخت کردیں

کراچی میں طالب علموں کو مفت فراہم کرنے کے لیے رکھی جانے والی درسی کتابیں کباڑی کے پاس پہنچنے کے انکشاف کے بعد پولیس نے کارروائی کرکے کراچی کے علاقے لانڈھی سے سندھ ٹیکسٹ بورڈ کی کتابوں کی بڑی تعداد ایک کباڑ کے گودام سے برآمد کرلیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) لانڈھی لعل بخش سولنگی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ لانڈھی میں پولیس نے کباڑ کے گودام پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں کتابیں برآمد کیں۔

برآمد کی جانے والی کتابیں لاکھوں روپے مالیت کی ہیں جو کہ طلباء کو مفت فراہمی کی جانی تھیں۔

ڈی ایس پی لانڈھی نے بتایا کہ برآمد کتب کا وزن 2 ہزار 5 سو کلوگرام کے لگ بھگ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کباڑی رضوان نے تمام کتابیں 12 اور 13 روپے کلو کے حساب سے خریدی تھیں، جنہیں گتہ فیکٹری لے جایا جا رہا تھا۔

واقعے کا مقدمہ محکمہ تعلیم کے افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کباڑی رضوان کو گرفتار کرلیا گیا، جس سے تفتیش جاری ہے۔

بشکریہ جیو


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔