عامر خان سمیت تین رہنماؤں پر فرد جرم عائد

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان سمیت 3 ملزمان پر ترمیم شدہ فرد جرم عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نائن زیرو پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عامر خان، رئیس مما اور منہاج قاضی پر عدالت نے ترمیم شدہ فرد جرم عائد کی۔

دوسری جانب ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا، مبینہ ٹارگٹ کلرز رئیس مما اور منہاج قاضی گرفتار جبکہ عامر خان ضمانت پر ہیں۔ عدالت نے گواہان اور تفتیشی افسرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 اگست تک ملتوی کر دی۔