Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شہباز شریف کا بڑا جوابی وار، تحریک انصاف کو دھچکا | زرائع نیوز

شہباز شریف کا بڑا جوابی وار، تحریک انصاف کو دھچکا

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے این  اے 249 کے انتخابی نتائج سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے۔

این اے 249 کراچی سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل واوڈا سے ہار گئے تھے۔ اس حلقے سے فیصل واوڈا 35344 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ شہباز شریف 34626 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

شہباز شریف نے این اے 249 کراچی میں 700 سے زائد ووٹوں کے فرق سے ہارنے پر دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جسے ریٹرنگ افسر نے مسترد کردیا تھا۔

 گزشتہ روز شہباز شریف کی جانب سے این اے 249 کے نتائج کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی گئی تھی اور اب انہوں نے انتخابی نتائج کو سندھ ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کردیا ہے۔

صدر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ووٹوں کی گنتی میں شدید بےقاعدگیاں ہوئی ہیں اور انہی بے ضابطگیوں کے باعث پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کامیاب ہوئے ہیں لہذا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کاحکم دیا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی، جس کے بعد درخواست کی سماعت آج ہی ہونے کا امکان ہے۔