کراچی کے روزے داروں کی دعا قبول ہوگئی

شہرقائد میں صبح سے ہی بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش بھی ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی اوراس کے گرد و نواح میں علی الصبح سے ہی کالے بادلوں کا ڈیرہ ہے تاہم اس دوران بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے، جیسے ہی سورج بادلوں کی اوٹ سے نکلتا ہے توشہریوں کو جون کی روایتی گرمی کا احساس بھی دلاتا ہے۔ اسی دوران مختلف علاقوں میں بوندا باندی جب کہ ہلکی بھی ہوئی ہے۔ ہلکی بارش کی وجہ سے سڑکوں پرپھسلن ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کومعمولی نوعیت کے حادثات پیش آئے۔

بارش کے نتیجے میں متعدد فیڈرزٹرپ ہوگئے جس کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی جب کہ تاحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ آج وقفے وقفے سےبوندا باندی کاسلسلہ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: