داعش کی بلوچستان میں‌ قدم جمانے کی کوشش ناکام، ویڈیو دیکھیں

سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کامیاب آپریشن کے تحت داعش کا انفرااسٹرکچر بنانے کی کوشش ناکام بنادی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے مستونگ میں یکم سے تین جون تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی مزید تفصیلات جاری کردی ہیں۔ آئی ایس پی آرکے مطابق مستونگ کے علاقے سپلنجی کے غاروں میں 10 سے 15 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران 12 دہشت گرد مارے گئے تھے جب کہ سیکیورٹی فورسز کے 2 افسران سمیت 5 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کالعدم لشکر جھنگوی العالمی کے دہشتگرد شامل تھے، جوبلوچستان میں داعش کےٹھکانوں کے لیے سہولت فراہم کرنا چاہتے تھے اور داعش سے رابطوں کی کوشش کر رہے تھے۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں نے غار میں بم بنانے کی فیکٹری بھی بنارکھی تھی۔ 12 مئی کو ڈپٹی چئیرمین مولانا عبالغفور حیدری پر کئے گئے حملے کا مواد اسی غار میں تیار کیا گیا تھا اور خود کش حملہ آور کو بھی اسی کمین گاہ سےبھیجا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: