Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
تاندہ ڈیم سے مزید 9 کی لاشیں نکال لی گئیں, ہلاکتیں 50 ہو گئیں | زرائع نیوز

تاندہ ڈیم سے مزید 9 کی لاشیں نکال لی گئیں, ہلاکتیں 50 ہو گئیں

کراچی : ضلع کوہاٹ میں واقع تاندہ ڈیم سے مزید 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جس کے بعد کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 50 ہو گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق کشتی بان ساجد کی لاش بھی مل گئی ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والی بد قسمت کشتی میں 57 مدرسے کے طالب علم سوار تھے۔ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ ڈوبنے سے بچ جانے والے 5 بچے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ 29 جنوری کو پیش آیا تھا۔کوہاٹ پولیس نے حادثے کا مقدمہ کشتی بان اور ایکسیئن محکمہ ایریگیشن کے خلاف درج کیا تھا۔

ریسکیو آپریشن میں پاک فوج اور نیوی کے جوان، ریسکیو ٹیمیں اور مقامی غوطہ خوروں نے حصہ لیا۔