کراچی میں کومبنگ آپریشن، 10 غیر ملکی پکڑے گئے

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس کی جانب سے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشوں کے خلاف کراچی کے علاقے جمالی گوٹھ میں مشترکہ سرچ اور کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران 6 افغان باشندے گل میر،آغانور، سعید میر، خدائے نور، محمد حفیظ اور اللہ داد کو گرفتارکرلیا گیا،جبکہ 4 مفرور ملزمان اسد اللہ، عبدالغفور،آغا محمداور جاوید احمد کوبھی گرفتار کر لیا۔

آپریشن علاقے میں موجود جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کیا گیا۔ آپریشن میں مشتبہ افراد اور جرائم پیشہ عناصر کی بائو میٹرک ویری فیکشن کے ذریعے کرمنل ریکارڈبھی چیک کیا گیا۔

مشترکہ آپریشن میں رینجرز لیڈی سولجرز نے بھی حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران عبدالقدوس نامی منشیات فروش کے کباڑخانے سے 6کلو گرام چرس اور ایک عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔

گرفتارملزمان موٹرسائیکل بمعہ منشیات مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: