کراچی : صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی مزدوروں، کسانوں کی پارٹی ہے،ملک کے محنت کش پیپلزپارٹی کا قابل فخراثاثہ ہیں۔
محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے تاریخی اقدامات کئے،محنت کشوں کی بہتری کیلئے ملک میں جو پالیسیاں بنی ہیں اس کا سہرا پیپلزپارٹی کے سرہے،شہید بھٹو سے لیکرشہید بے نظیرتک،آصف علی زرداری سے لیکر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تک محنت کشوں کی فلاح پی پی پی کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت سندھ حکومت نے اہم قانون سازی کی،جسکی مثال دوسرے صوبوں میں نہیں ملتی،سندھ حکومت نے محنت کشوں کیلئے بے نظیر بھٹو مزدورکارڈ کا اجراء کیا،گھریلو ملازمین کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی،ہمیں فخرہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی مزدوروں اورکسانوں کی نمائندہ جماعت ہے۔
