Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ساحل پر ونڈ ٹربائن لگاکر سستی بجلی بنائی جاسکتی ہے، امتیاز شیخ | زرائع نیوز

ساحل پر ونڈ ٹربائن لگاکر سستی بجلی بنائی جاسکتی ہے، امتیاز شیخ

کراچی:وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہےکہ ماحول دوست توانائی پیدا کرنے کی اہمیت بڑھ رہی ہے، میری ٹاٸم کانفرنس میں 50 سے زائد ممالک کی شرکت خوش آئند ہے، اس قسم کی کانفرنس کا انعقاد ہونا چاہیے، کانفرنس سے پاکستانی مصنوعات کو دنیا میں پذیرائی ملے گی، غیر ملکی تجارت کی صورت زرمبادلہ ذخائر میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔

یہ بات انہوں نے ایکسپو سینٹر میں اسٹالز کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہی، انہوں نے کہا کہ شعبہ توانائی میں بلیو اکانومی کے مواقع موجود ہیںْ

انہوں نے کہاکہ سمندر میں ہوا کی رفتار کئی گنا زیادہ ہوتی ہے، ونڈ ٹربائن لگاکر سستی بجلی بنائی جاسکتی، جس سے کوسٹل ایریا میں اکنامک زون بنایا جاسکتا، محکمہ توانائی ساحلی علاقوں کے قریب آف شور ونڈ پروجیکٹس تیار کرنے کیلئے تعاون کرے گا۔