کراچی سے منتخب 9ارکان پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرینگے

کراچی : کراچی کے 9 ایم این ایز نے کل (بدھ ) قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنیکا فیصلہ کرلیا۔

اس سلسلے میں آفتاب صدیقی نے اجلاس میں شرکت کیلئے اسپیکرقومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے،آفتاب صدیقی کے مطابق کراچی کے 9 ایم این ایز26 اپریل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ اسپیکرکے حکم کی معطلی کے بعد بطوررکن اجلاس میں شرکت کا پورا حق رکھتے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے بعد اسپیکرکے نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں، اجلاس میں شرکت سے روکا گیا تو احتجاج اور قانونی کارروائی کریں گے۔