Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ،کے الیکٹرک نے شہریوں پر قیامت ڈھادی | زرائع نیوز

شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ،کے الیکٹرک نے شہریوں پر قیامت ڈھادی

کراچی :کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی بھرمیں 9 سے 12 گھنٹے اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا پلان دیئے جانے کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں مقررہ شیڈول سے زائد بجلی کی سپلائی معطل ہونے پرشہریوں کا گرمی سے برا حال ہوگیا ہے۔

کے الیکٹرک نے پیرکی شب صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے مختلف علاقوں میں ہرگھنٹے بعد ڈیڑھ سے دو گھنٹہ بجلی بند کرنے کا شیڈول ارسال کرتے ہوئے منگل کو اپنے شیڈول کے برعکس کئی گھنٹے اضافی بجلی بند کرکے شدید گرمی میں شہریوں پرقیامت ڈھادی،کورنگی،لانڈھی، ملیر،گلستان جوہر،کیماڑی سمیت مختلف علاقوں میں صارفین کو مجموعی طور پر صبح 8 بجے سے رات بارہ بجے تک 12 گھنٹے کے اعلانیہ لوڈشیڈنگ شیڈول بھیجا گیا تاہم منگل کو شیڈول پرعملدرآمد کے دوران کے الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متجاوزہونے پرشہریوں نے شدید احتجاج کیا۔

کورنگی،لانڈھی، اخترکالونی،قیوم آباد،نیوکراچی،نارتھ ناظم آباد میں شیڈول کے تحت ہرگھنٹے بعد ڈیڑھ گھنٹہ اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے برعکس کے الیکٹرک نے ہرنصف گھنٹہ بعد ڈھائی سے تین گھنٹہ لوڈ شیڈنگ کرکے صارفین کومشکل میں ڈال دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے کراچی میں نیا مشن شروع کردیا ہے،کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی بھرمیں فل بلنگ والے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے ۔

غریب آبادیوں میں بجلی بندش کا عذاب 12 کی بجائے 16 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے،کراچی کے علاقے لائنزایریا،نمائش، کورنگی، مہران ٹان، انڈسٹریل ایریا، اللہ والا ٹاؤن،صدر،لائنزایریا،جیکب لائن،اولڈ سٹی ایریا سمیت دیگرعلاقوں میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شیڈول کے برعکس گھنٹوں بجلی کی سپلائی معطل رکھی جارہی ہے۔