کراچی / اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کی حکومت اور قومی اسمبلی چھوڑنے کی دھمکی کام کرگئی۔
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے مردم شماری کے غیر حتمی نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تمام اراکین بشمول سینیٹرز سے استعفے طلب کیے اور حکومت و پارلیمانی سیاست چھوڑنے کا عندیہ دیا۔
وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے رابطہ کیا اور تحفظات کے حوالے سے بات چیت کی دعوت دے دی جسے متحدہ نے قبول کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا وفد بدھ کی صبح اسلام آباد میں وزیراعظم اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کرے گا۔
مردم شماری پر تحفظات، ایم کیو ایم کا حکومت اور پارلیمان چھوڑنے کا فیصلہ
ایم کیو ایم کے عندیے پر وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے متحدہ رہنماؤں سے رابطہ کر کے اُن کے تحفظات کو جائز قرار دیا اور حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔