کراچی: نارتھ ناظم آباد تھانے کے ہیڈ محرر جاوید سمیت چار اہلکاروں کو اغوا سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی میں نارتھ ناظم آباد تھانے کا ہیڈ محرر اور اہلکار اغوا و دیگر سنگین جرم میں ملوث نکلے، جاوید اور 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ اغوا اور رشوت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اہلکاروں نے چھالیہ سے بھری گاڑی پکڑی، ڈرائیور اور دیگر کو تھانے منتقل کیا، ملزمان کو 8 گھنٹے تھانے میں رکھا گیا اور رشوت وصول کرکے چھوڑ دیا گیا۔
متن کے مطابق رہائی کے بعد چھالیہ سے بھری گاڑی کو کسی اور ادارے کے افسر نے روک لیا، پکڑے جانے پر ملزمان نے بتایا پچھلے تھانے میں رشوت دے کر آئے ہیں،رشوت کا پتہ چلنے پر افسران نے ایکشن لیا۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: