ناصر شاہ نے بحران سے نمٹنے کے لئے کیا مشورہ دے دیا ؟ پڑھیئے !

کراچی،سکھر :وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جب ملک میں فیصلے عزیزوں اور رشتے داروں کے ایماء پر ہونگے تو ان پر سوال تو اٹھیں گے چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ وہ لارجر بینچ بنادیں تاکہ جو فیصلہ ہو وہ سب کو قبول ہو۔

روہڑی میں کیٹل کالونی کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو اپنی انا کو چھوڑ کر ملک کی خاطر سوچنا چاہیئے اور اپنے اداروں کے تقدس کا خیال بھی رکھنا چاہیئے عدلیہ کو اپنا اور پارلیمنٹ کو اپنا کام کرنا چاہیئے عدالتی نظام سے لوگوں کو عدل و انصاف کی توقع ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کو تین رکنی بینچ کے فیصلے پر اعتراض ہے تو اس پر لارجر بینچ بنانے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہیئے بلکہ اس سے عدلیہ کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا آئین کے مطابق پارلیمنٹ سپریم ہے سپریم کورٹ صحیح فیصلے کرے گی تو بہتر ہوگا ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی قانون کے مطابق کسی کی دل آزاری ہوتی ہے تو اسے حقوق حاصل ہیں پیپلزپارٹی نے کبھی سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کرتی بلکہ ہمیشہ اسے انتقامی کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ہمارے 80 ہزار جیالوں نے کوڑے کھائے ہیں اور ہمارے رہنماؤں کو جیل میں رکھا گیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی رہنما کے ساتھ جیل میں نارواسلوک نہیں ہورہاہے علی زیدی سے پوچھیں کہ کیا جیل میں ان کے ساتھ ناروا سلوک ہوا ہے علی امین گنڈاپور بھی ہمارے مہمان ہیں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے تو شروع سے ڈائیلاگ کی بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: