پاکستانی ملٹری اور حکومت کی اہم شخصیات کے واٹس ایپ ہیک ہونے کا خدشہ

واشنگٹن: امریکی حکومت کے سینئر حکام نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان سمیت دیگر امریکا کے اتحادی ممالک کی اہم شخصیات کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوسکتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ہیکرز مختلف طریقوں سے پاکستانی ملٹری اور اور اہم حکومتی شخصیات کے فون تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی، ہیکرز نے پاکستان سمیت دنیا کے 20 ممالک کی اہم شخصیات کے واٹس ایپ تک رسائی کی کوشش بھی کی۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، متحدہ عرب امارات، بحرین، میسکیکو، پاکستان اور بھارت میں چند لوگ ہیکنگ سے متاثر بھی ہوئے۔ ہیکرز کا گروہ اعلیٰ عہدوں پر فائز سرکاری حکام کے اسمارٹ فون تک اُس وقت تک رسائی کررہے تھے جب تکہ واٹس ایپ سائبر ہدایات جاری نہیں کی گئی تھیں، اس اقدام کا مقصد سیاسی اور جغرافیائی معلومات کو افشاں کرنا ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق اسرائیل کی جاسوس کمپنی این ایس او کے پاس ہیکرز موجود ہیں اور انہوں نے ایک ماہ میں 1400 صارفین کا ڈیٹا ہیک کیا۔