کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے عیدالفطر کے دوران فول پروف سیکیورٹی اقدامات اوراس تناظر میں عمدہ کارکردگی/ حکمت عملی پر سندھ پولیس کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ سیکیورٹی کے جاری امورکے تسلسل کو پولیس اپنی تمام ترپیشہ وارانہ صلاحیتوں اورتجربوں کی بدولت مزید موثر اورمربوط بنائے گی۔
انہوں نے عید کے تینوں دنوں میں پرامن وامان کے حالات پر مو ثرکنٹرول کے ضمن میں پاکستان رینجرز سندھ اورقانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کی مشترکہ حکمت عملی اور کارکردگی کی بھی تعریف کی اورسراہا۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: