Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
چوہدری نثار اچانک منظر عام پر آگئے، بڑا انکشاف | زرائع نیوز

چوہدری نثار اچانک منظر عام پر آگئے، بڑا انکشاف

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک بند گلی میں جا رہا ہےمہنگائی، افراتفری اور بے یقینی کی صورتحال نے عوام میں مایوسیاں پیدا کر دی ہیں، مشکلات ختم ہوتی نظر نہیں آتیں،عمران خان نے جو وعدے کئے تھے آج وہ اس کے گلے پڑ رہے ہیں،میثاق معیشت سے پہلے میثاق بردباری اور تحمل و برداشت کی اشد ضرورت ہے،ملک کی ترقی کا واحد راستی سیاسی استحکام میں ہے، میں سیاست میں ہوں اور رہوں گا، جلد اپنے اگلے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان دوستوں کی مشاورت سے کرونگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ افغان قیادت کو پاکستان کی قربانیوں کا احساس ہونا چاہئیے اس وقت افغانستان کے حالات بہتراور افغانستان میں امن و امان اور استحکام ہے اور اب وقت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ افغانی اب اپنے ملک واپس لوٹ جائیں، سابقہ اداور میں ہندوستان ہماری منتیں کرتا تھا مگر آج ہم اسکی منتیں کر رہے ہیں اور بار بارمذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایک سال سے ترقیاتی کام ٹھپ ہیں،ایمنسٹی اسکیم پہلے بھی دی جا چکی، اس وقت اسمبلی کے اندر جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کے لئے باعث ندامت ہے،میثاق معیشت سے قبل میثاق بردباری کی اشد ضرورت ہے،ملکی ترقی کا واحد راستہ سیاسی استحکام میں ہے،افغانستا ن کے ساتھ نرم ویزہ پالیسی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، عمران خان جب اپوزیشن میں تھا تو اس نے قوم سے بڑے بڑے وعدے کئے تھے اب اسے ان پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔

ملکی معیشت انتہائی درگوں ہے،عوام کو اندھیروں کے سوا کچھ نظر نہیں آرہا ہے،پاکستان کو امن کی خواہش ضرور رکھنی چاہئیے مگرپاکستان کے وقار کو کوئی گزند نہیں پہنچنی چاہئیے،ایک سال موجودہ حکومت کو ہو چلا ہے تمام ترقیاتی کام ٹھپ ہیں انھوں نے کہا کہ کسی سیاسی حکومت نے اتنا جلدی وقار نہیں کھویا جتنا موجودہ حکومت نے عوام کی مایوسیوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے،تمام مکاتب فکر اور اسٹیک ہولڈرز کو حکومت اعتماد میں لے ۔