Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
موبائل ٹریڈرز میدان میں‌آگئے، حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان | زرائع نیوز

موبائل ٹریڈرز میدان میں‌آگئے، حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

کراچی: وفاقی حکومت کے بجٹ اور اقدامات کے خلاف تاجر ٹریڈ ایسوسی ایشن نے غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اقدامات کے خلاف موبائل فون ٹریڈرز بھی میدان میں آ گئی ائندہ پیر کے روز احتجاج کرنے کا اعلان کردیا، جو 24 جون دو کی دوپہر بارہ بجے کیا جائے گا۔

تاجر ٹریڈز ایسوسی ایشن کے مطابق لاکھوں تاجروں کے معاشی قتل کے باعث احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا، ہڑتال میں موبائل فون کی دکانیں بند کرکے دکانوں کے باہر کریں گے،

گزشتہ روز بھی صدر الیکڑونکس مارکیٹ اسٹار سٹی مال میں تاجروں کی جانب سے بینرز ہاتھ میں اُٹھا کر پر امن احتجاج کیا گیا، حکومت تاجروں کے مسائل کو جلد حل کرے لاکھوں تاجر بے روز گار ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا۔