کراچی: پیرآباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی پراچہ قبرستان کے قریب گھر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتولہ کی شناخت 35 سالہ رخسانہ دختر مرزا کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او پیرآباد کے مطابق مقتولہ خاتون طلاق یافتہ تھی اورمقتولہ اپنے والدین کے گھر رہائش پذیر تھی اور مقتولہ خاتون کو گھریلو جھگڑے کے دوران اس کے چھوٹے بھائی رشید ولد مرزا جان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
مقتولہ کو پیٹ میں گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی انھوں نے بتایا کہ واردات کے بعد ملزم رشید موقع پر سے فرار ہوگیا۔پولیس کومعلوم ہوا ہے کہ ملزم بڑی بہن کو قتل کرنے کے بعد پنجاب فرار ہوگیا ہے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مقتولہ کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیوں کا اغاز کردیا ہے۔
