Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اداکارہ کنزہ نے والدہ کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا | زرائع نیوز

اداکارہ کنزہ نے والدہ کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا

کراچی : پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک اداکارہ کنزہ ہاشمی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔اداکارہ کنزہ ہاشمی کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خانہ کعبہ کی تصویر اور ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہیں اپنی والدہ کے ہمراہ خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ الحمداللہ، سال کے اختتام پر میں نے اپنی والدہ کے ساتھ پہلا عمرہ ادا کر لیا ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا خانہ کعبہ کو حقیقت میں دیکھنے کا تجربہ بہت خوبصورت ہے، یہ بہت جادوئی، معجزاتی، پرامن ہے!! اس سے زیادہ میں کیا مانگو، ہر چیز کیلئے بہت شکر گزار ہوں۔ کنزہ نے مزید لکھا کہ اے اللہ میں آپ سے گناہوں کی معافی مانگتی ہوں جو ہم نے ماضی کیے ہیں، جو اپنی حد سے تجاوز کرگئے اور جو ہم نے کھلے اور چھپے میں کیے۔

انہوں نے لکھاکہ آپ واحد ہیں اور آپ ہر چیز پر قدرت رکھتے ہیں، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔

کنزیٰ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں مداحوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کے بارے میں بھی بتایا۔