کراچی: سینئر اداکارہ سعدیہ امام نے دعویٰ کیا ہے میں جنات سے نہیں ڈرتی بلکہ ان سے باتیں تک کرتی ہوں اور کبھی کبھار انہیں اپنے ساتھ ٹی وی دیکھنے کا مشورہ تک دیتی ہوں۔
ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ امام کاکہناتھاجنات حقیقت ہیں، ان سے انکار نہیں کیا جا سکتا یہ باتیں ہمیں ہمارے بزرگ تک بتاتے تھے۔ماضی میں بزرگ کہا کرتے تھے کہ گوشت کھاتے وقت ہڈی میں تھوڑا گوشت رہنے دیا کریں کیوں کہ وہ کسی اور کا حصہ ہوتا ہے۔
سعدیہ امام نے کہاکہ جب میں دبئی میں شوٹنگ کیلئے گئی تو جنات نے مجھ پر حملہ کردیا،میں سو رہی تھی کہ اچانک کسی نے میری ٹانگیں پکڑلیں،میں نے قرآنی آیات پڑھ کران کی جانب پھونکا جس کے بعد کمرے کی تمام لائٹس ہلنے لگیں اور شیشہ تک ٹوٹ گیا اور انہوں نے میری ٹانگیں چھوڑ دیں۔
سعدیہ امام کا کہنا تھاکہ عین اسی وقت مجھے میرے مرشد کا فون آیااورمجھ سے خیریت دریافت کی، مرشد کے فون آنے پر حیران رہ گئی کہ انہیں کیسے پتا چلا؟،اپنے گھر میں جنات سے باتیں کرتی ہوں، انہیں کہتی ہوں کچن استعمال کرنے پر پابندی نہیں لیکن اسے گندا نہیں کرنا۔
سعدیہ امام نے مزید کہاکہ جنات سے بات کرنے پر بعض لوگ مجھے پاگل بھی قرار دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جنات حقیقت ہیں، ان سے انکار نہیں کیا جا سکتا یہ باتیں ہمیں ہمارے بزرگ تک بتاتے تھے۔ماضی میں بزرگ کہا کرتے تھے کہ گوشت کھاتے وقت ہڈی میں تھوڑا گوشت رہنے دیا کریں کیوں کہ وہ کسی اور کا حصہ ہوتا ہے،جب میں دبئی میں شوٹنگ کیلئے گئی تو جنات نے مجھ پر حملہ کردیا،میں سو رہی تھی کہ اچانک کسی نے میری ٹانگیں پکڑلیں،میں نے قرآنی آیات پڑھ کران کی جانب پھونکا جس کے بعد کمرے کی تمام لائٹس ہلنے لگیں اور شیشہ تک ٹوٹ گیا اور انہوں نے میری ٹانگیں چھوڑ دیں۔