Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سہیل وڑائچ کو پاکستانی اداکارؤں نے اپنے باتھ روم کھول کر کیوں‌ دکھائے؟ | زرائع نیوز

سہیل وڑائچ کو پاکستانی اداکارؤں نے اپنے باتھ روم کھول کر کیوں‌ دکھائے؟

لاہور: پاکستان کی صحافتی تاریخ کے سب سے بہترین انٹرویو لینے والے کا اعزاز حاصل کرنے والے سہیل وڑائچ کا صحافتی کریئر کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، وہ اپنے مخصوص انداز اور لہجے سے قارئین و ناظرین کے دل موہ لیتے ہیں۔

سہیل وڑائچ نے اب تک کے صحافتی کریئر میں شاید ہی کوئی ایسی سیاسی و شبوز شخصیت ہو جس کا انٹرویو نہ لیا ہو، اُن کا منفرد انداز، بے دھڑک سوالات اور حاضر دماغی سے اکثر لوگ پریشان بھی ہوجاتے ہیں۔

سب کے انٹرویو لینے والے سہیل وڑائچ خود مہمان بنے جس میں اُن سے خاتون نے اُنہی کے انداز اور لب و لہجے میں سوالات کرنے کی کوشش کی۔ چار منٹ چالیس سیکنڈ کی ویڈیو میں تقریباً تمام ہی مضوعات کو سمیٹا گیا۔

ایک موقع پر خاتون نے سہیل وڑائچ سے پوچھا کہ آپ نے تقریبا تمام ہی اداکارؤں کے انٹرویوز کیے، آخر وہ آپ کو اپنا باتھ روم کھول کر کیوں دکھاتی ہیں اور آپ کو سب سے زیادہ کس اداکارہ کے گھر کا باتھ روم پسند آیا؟

سہیل وڑائچ نے بتایا کہ ’’مردوں میں تو نہیں مگر خواتین میں باتھ روم کو پرکشش بنانے کا رجحان پایا جاتا ہے‘‘۔

https://www.facebook.com/thecurrentpk/videos/2204480059673266/?t=266

سہیل وڑائچ نے بتایا کہ انہیں سب سے زیادہ اداکارہ دیدار کا باتھ روم پسند آیا کیونکہ وہ بہت زیادہ کشادہ اور وسیع تھا جبکہ اُس میں زیادہ سہولیات بھی تھیں۔