Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مسک200ارب ڈالر دولت میں کمی والی پہلی شخصیت بن گئے | زرائع نیوز

مسک200ارب ڈالر دولت میں کمی والی پہلی شخصیت بن گئے

واشنگٹن:ٹیسلا، سپیس ایکس اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ایک ایسا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے جو کوئی بھی قائم کرنا پسند نہیں کریگا۔

ایلون مسک دنیا کے پہلے ایسے شخص بن گئے ہیں جن کی دولت میں 200 ارب ڈالر کی کمی آئی جبکہ دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں مجموعی طور پر 2022 کے دوران 1400 ارب ڈالر کی کمی آئی۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایلون مسک 2021 میں ایمازون کے بانی جیف بیزوس کے بعد دنیا کے دوسرے فرد بنے تھے جن کے اثاثوں کی مالیت 200 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی تھی۔نومبر 2021 میں ایلون مسک کی دولت ریکارڈ 340 ارب ڈالر تک پہنچی مگر 2022 کے اختتام پر وہ گھٹ کر 137 ارب ڈالر تک پہنچ گئی اوراسکی وجہ 2022 کے دوران ٹیسلا کے حصص کی مالیت میں 65 فیصد کمی آنا ہے۔

اسی طرح انہوں نے اکتوبر میں 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کو بھی خریدا۔اس سے قبل دسمبر 2022 میں ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز فرانس کے برنارڈ آرنلٹ نے چھین لیا تھا۔

برنارڈ آرنلٹ اس وقت 162 ارب ڈالرزکیساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جس کے بعد 137 ارب ڈالرز کیساتھ ایلون مسک دوسرے، 121 ارب ڈالرز کیساتھ گوتم اڈانی تیسرے، 109 ارب ڈالرز کیساتھ بل گیٹس چوتھے جبکہ 107 ارب ڈالرز کیساتھ وارن بفٹ 5 ویں نمبر پر ہیں۔