کیا کریں جو مہنگائی محسوس نہ ہو ؟ شہروز سبزواری کا مشورہ

کراچی : اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن اگر ہم ہر چیز میں اللہ کا شکر ادا کریں تو مہنگائی محسوس نہیں ہوگی۔

حال ہی میں شہروز سبزواری اور صدف کنول اور والدین کے ہمراہ ایک ٹی وی شو کے مہمان بنے جس دوران میزبان نے ان سے مہنگائی سے متعلق رائے طلب کی ۔

جس کے جواب میں شہروز نے اعتراف کیا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

لیکن ساتھ ہی شہروز سبزواری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن اگر پھر بھی ہم ہر چیز میں اللہ کا شکر ادا کریں تو مہنگائی کبھی مہنگائی نہیں لگے گی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پتا ہے لوگ کہیں گے کہ میں ٹی وی پر بیٹھا ہوں تو مجھے مہنگائی نہیں محسوس ہوتی ۔

آپ میں ہر حال میں شکر کی طاقت موجود ہونی چاہیے تاہم مہنگائی ہے اس کو جھیلنا تو پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: