Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس کل،پاکستان شرکت کرے گا یا نہیں ؟ جانیے | زرائع نیوز

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس کل،پاکستان شرکت کرے گا یا نہیں ؟ جانیے

نئی دہلی : شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس کل بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں ہوگا۔ اجلاس میں شرکت کے لیے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق چین کے وزیر دفاع جنرل لی شنگ فو ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دلی پہنچ گئے ہیں۔جبکہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف اجلاس میں ورچوئلی شرکت کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت میں بھارت کے علاوہ قازقستان، چین، کرغزستان، پاکستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

رکن ممالک کے علاوہ 2مبصر ممالک بیلاروس اور ایران بھی 28 اپریل 2023 کو شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔