Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مومنہ مستحسن کو 10 کروڑ لوگ دیکھ چکے | زرائع نیوز

مومنہ مستحسن کو 10 کروڑ لوگ دیکھ چکے

پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر 100 ملین ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں۔

منہ مستحسن کا شمار بھی پاکستان کے ان خوش قسمت گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں اتنی زیادہ شہرت حاصل کی ہے اور آج وہ یوٹیوب پر 100 ملین (تقریباً 10 کروڑ) ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئی ہیں۔

 یو ٹیوب پر 100 ملین ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ

مومنہ نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کےساتھ گایاہواگیت آفرین آفرین سے شہرت حاصل کی۔

مومنہ مستحسن نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئےبتایاکہ شروع میں ان کی گائیگی کو کوئی پسند نہیں کرتا تھا جس کے باعث انہیں شدید ذہنی ڈپریشن کا بھی سامنا رہااوروہ کافی عرصہ گلوکاری سے دور رہیں۔ لوگوں کی تنقید کے بعد مجھے ایسا لگنے لگا تھاجیسے نہ ہی مجھے گانا گانا آتا ہے اور نہ ہی گٹار بجانا۔ میں نے گانا گانا، لکھنا اورگٹار بجانا چھوڑدیا تھا اور میں خود سے یہ پوچھتی رہتی تھی کہ کیا میں واقعی میں ایک اچھی گلوکارہ ہوں یا نہیں۔

 یو ٹیوب پر 100 ملین ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ

تاہم بعد ازاں مجھے احساس ہوا کہ دوسروں کی باتوں سے زیادہ خود پر یقین کرنا اہم ہے، لوگ کہتے کہ میرے چہرے کے اتار چڑھاؤ گانا گاتے وقت ٹھیک نہیں ہوتے لیکن اس بات کی کسے پرواہ ہے کہ لوگ کیا کہتے ہیں یہ میرے چہرے کے اتار چڑھاؤ ہی ہیں جو میری گائیکی کو منفرد بناتے ہیں۔