امریکا سے تعلق رکھنے والی ویڈیو بلاگر جورڈن ٹیلر کراچی پہنچ گئیں وہ ایک ہفتہ قیام کر کے شہر کی رونقوں کو کیمرے میں محفوظ کریں گی۔
ویڈیو بلاگرز نے امریکی نوجوان بلاگر کو خوش آمدید کہا اور اُن سے ملاقات کی بھی خواہش کا اظہار کیا۔
جورڈن کا کراچی پہنچنے پر کہنا تھا کہ وہ شہر کے بارے میں بہت زیادہ سنتی تھیں، انہیں شوق تھا کہ سٹی آف لائٹس کو دیکھ سکیں تاکہ اس کی رنگینیوں کو اپنے کیمرے میں محفوظ کر کے دنیا کے سامنے لائیں۔
American Vlogger Jordan Taylor landed #InKarachi
@travellight21 is here till two days and we warm welcome her to the City of Lights…! pic.twitter.com/TXvTZ1rBDc— The Karachi City (@DiscoverKarachi) April 13, 2019
جورڈن ٹریول ویڈیو بلاگر ہیں، یعنی وہ سیاحت کر کے ویڈیوز بناکر علاقے کی خوبصورتی اور اہمیت کے حوالے سے دنیا کو بتاتی ہے۔