لاہور: پاکستانی اداکارہ حرا خان کا کہنا ہے کہ حرام تعلق سے بچنے کیلئے شادی کی۔
اداکارہ حرا خان حال ہی میں شوہر و اداکار ارسلان کے ساتھ نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران اداکارہ نے شادی سے متعلق پائے جانے والے خدشات پر بات کی۔
حرا خان نے کہا اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ نکاح کرنے جارہے ہیں تو آپ کا رزق رک جائے تو یہ ہو ہی نہیں سکتا، ہمیں شادی سے پہلے کہا گیا کہ آپ کو شادی کے بعد برانڈ نہیں لیں گے، آپ کی اہمیت تبدیل ہوجائے گی کیوں کہ اس کے بعد آپ شادی شدہ کہلائیں گے لیکن یہ سب چیزیں ہمارے لیے معنی نہیں رکھتی تھیں۔
حرا خان کا کہنا تھا کہ ہم نے سوچا تھا کہ ہم شادی اس لیے کررہے ہیں کہ ہم حرام تعلق نہیں چاہتے تھے، چاہے وہ پھر منگنی ہی کیوں نہ ہو، ہم ایک مذہبی حق کے ساتھ اپنی زندگی کو لے کر چلنا چاہتے تھے۔
حرا خان کاکہناتھا کہ ہمیں یقین تھا کہ اس کے بعد کچھ غلط ہو ہی نہیں سکتا کیوں کہ ہماری نیت صاف تھی۔انہوں نے کہاکہ حرام تعلق سے بچنے کیلئے شادی کی،حال ہی میں شوہر و اداکار ارسلان کے ساتھ نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران اداکارہ نے شادی سے متعلق پائے جانے والے خدشات پر بات کی،انہوں نے کہاکہ اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ نکاح کرنے جارہے ہیں تو آپ کا رزق رک جائے تو یہ ہو ہی نہیں سکتا، ہمیں شادی سے پہلے کہا گیا کہ آپ کو شادی کے بعد برانڈ نہیں لیں گے، آپ کی اہمیت تبدیل ہوجائے گی کیوں کہ اس کے بعد آپ شادی شدہ کہلائیں گے لیکن یہ سب چیزیں ہمارے لیے معنی نہیں رکھتی تھیں،ہم نے سوچا تھا کہ ہم شادی اس لیے کررہے ہیں کہ ہم حرام تعلق نہیں چاہتے تھے، چاہے وہ پھر منگنی ہی کیوں نہ ہو۔