Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈارمہ " میرے پاس تم ہو " میں حرا کی جگہ کسے کاسٹ کیا گیا تھا؟ | زرائع نیوز

ڈارمہ ” میرے پاس تم ہو ” میں حرا کی جگہ کسے کاسٹ کیا گیا تھا؟

کراچی : اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں انہیں عروہ حسین کی جگہ کاسٹ کیا گیا۔حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ کو ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں عائزہ خان کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی؟۔

اپنی روایتی انداز میں حرا مانی نے مذاق کرتے ہوئے کہا ’نہیں پہلے مجھے ہمایوں سعید کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں ان کے قد تک نہیں پہنچ سکی‘۔بعدازاں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں ابتداء سے ہی ’ہانیہ‘ کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی تاہم یہ کردار ان سے قبل اداکارہ عروہ حسین کرنے والی تھیں۔

حرا مانی نے مزید بتایا کہ اداکارہ عروہ حسین ایک سین شوٹ بھی کروا چکی تھی تاہم عروہ کسی مسائل کی وجہ سے شوٹنگ مزید جاری نہیں رکھ سکیں تو ان کی جگہ انہیں کاسٹ کیا گیا۔