کراچی : پاکستانی اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ سائرہ یوسف نے طلاق کے باوجود دوستی اور بہتر تعلقات قائم رکھنے کی وجہ اپنی بیٹی نورے کو قرار دیا ہے۔سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری ان دنوں اپنی فلم بے بی لیشیس کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس سلسلے میں ایک انٹرویو میں سائرہ اور شہروز کو اپنی طلاق کے بعد دوستی قائم رکھنے اور بہتر تعلقات برقرار رکھنے پر بات کرتے دیکھا گیا۔
دوران انٹرویو سائرہ اور شہروز نے بیٹی نورے کو دونوں کے درمیان تاحال بہتر تعلقات کی وجہ قرار دیا۔ سائرہ نے کہا کہ بعض اوقات ہمارے لئے مشکل ہوتی ہے جب لوگ بار بار طلاق کے بارے میں بات کرتے ہیں ۔
ان کاکہناتھاکہ بہترین یہ ہے کہ دو لوگوں کے درمیان علیحدگی کے رشتے کو عجیب نہ بنائیں انہیں آگے بڑھنے دیں۔