Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مائرہ حمید خوبصورت تصاویر کے لیے کون سا فلٹر استعمال کرتی ہیں؟ | زرائع نیوز

مائرہ حمید خوبصورت تصاویر کے لیے کون سا فلٹر استعمال کرتی ہیں؟

اسلام آباد: مخصوص نشست پر منتخب ہوکر مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید کا دی کرنچ ویب سائٹ کی ٹیم نے حال ہی میں انٹرویو کیا۔

مائرہ حمید سے خاتون اینکر نے مختلف موضوعات پر بہت سارے سوالات کیے جیسے اُن کی شادی والدین کی پسند کی ہوئی، وہ اور خاوند ایک دوسرے کو کس نام سے پکارتے ہیں؟ ، لیگی خواتین رہنما مریم نواز سے قربت کی زیادہ کوشش کیوں کرتی ہیں اور اگر تین میں سے کسی ایک (خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، رانا ثنا) کو جیل سے نکالنے کا موقع ملے تو کس کو نکالیں گی۔

اس موقع پراینکر نے پوچھا کہ آپ سیلفی لینے میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں اور خوبصورت تصاویر بناتی ہیں اس کے پیچھے کیا راز ہے کیا آپ فلٹر استعمال کرتی ہیں، مائزہ حمید نے فورا ہاں کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلٹر استعمال کرتی ہیں اور ایک ایپ ہے جس سے وہ خوبصورت نظر آتی مگر اُس کا نام کسی کو نہیں بتائیں گی البتہ پروگرام کے آخر میں انہوں نے اینکر کو نام بتانے کی یقین دہانی کرائی۔

https://www.facebook.com/thecurrentpk/videos/1306875146161496/