لاڑکانہ کے میڈیکل کالج میں پڑھنے والے طالبہ نمرتا کی حتمی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی جس میں بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد باقاعدہ قتل کیا گیا۔آٹوپسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کو زیادتی کرنے کے بعد قتل کیا گیا۔
یاد رہے کہ رواں سال ستمبر کے مہینے میں لاڑکانہ میڈیکل کالج میں پڑھنے والی طالبہ ڈاکٹر نمرتا کی لاش اُن کے کمرے سے برآمد ہوئی تھی، یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر انیلا عطاء اللہ نے تفتیش سے پہلے ہی قتل کو خودکشی رار دے دیا تھا اور تفتیش میں کافی رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش بھی کی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نمرتا کی موت گردن کی ہڈی ٹوٹنے اور دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی، نمرتا واقعے کی عدالتی تحقیقات تاحال جاری ہیں ، ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اقبال میتلو کی جانب سے تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ، دوران تحقیقات تمام شواہد اور طبی رپورٹس جمع کی گئیں جبکہ نمرتا کا لیپ ٹاپ اوردیگررپورٹس بھی تحقیقات کا حصہ ہیں۔ اب تک کالج افسران، عملے اور نمرتا کے ورثاء سمیت 50افراد کے بیانات ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ 16 ستمبر کو لاڑکانہ کے چانڈکا میڈکل کالج کے ہاسٹل سے کراچی سے تعلق رکھنے والی طالبہ نمرتا کی لاش برآمد ہوئی تھی، کالج انتظامیہ نے واقعے کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی مگر مقتولہ کے بھائی ڈاکٹر وشال نے خودکشی کے امکان کو رد کیا تھا۔ بعد ازاں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نمرتا قتل کیس کی عدالتی تحقیقات کرنے کی اجازت دے دی تھی، سیشن جج لاڑکانہ نے سندھ حکومت کی درخواست پر اجازت طلب کی تھی۔
میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بار پھر نمرتا کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ زور پکڑ گیا اور صارفین نے JusticeForNimrita# لکھ کر اپنے اپنے انداز سے قتل کا معمہ حل کرنے کی درخواست کے ساتھ ساتھ مقتولہ کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ دہرایا۔
How can her killer & those who covered her rape/murder under the blanket of suicide, can sleep at night?
I can't imagine what she must have gone through😪
SORRY Nimrita, you belong to a country, where daughters r'nt just raped but their killers r protected too #JusticeForNimrita pic.twitter.com/TIv5YZi1fU— Shaan (@Shanyousaf6) November 7, 2019
VC should resign after post-mortem #JusticeForNimrita she didn’t commit suicide but was killed & raped a month ago. pic.twitter.com/VyH2xz4fdF
— Saeed Sangri (@Sangrisaeed) November 7, 2019
In Chiryoo sy keh duu nashiman pe na utrey
Is door ka har shaks aqabo ki tarah hai
The culprits should be brought to justice. #JusticeForNimrita pic.twitter.com/WNrlm48ZDj— RAO (@rao_danish_70) November 6, 2019
https://twitter.com/Mr__Ubi__/status/1192315021113614338?s=20
the final Post mortem report of Dr Nimrita kumari,s revealed that she was raped before being murdered#JusticeForNimrita pic.twitter.com/BMVT20km66
— GiRi 🐞 (@DevGiRi2200) November 7, 2019
