Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لڑکے کے خواہش مند باپ نے بیٹی کو زندہ دفن کردیا | زرائع نیوز

لڑکے کے خواہش مند باپ نے بیٹی کو زندہ دفن کردیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں درندہ صفت باپ نے بیٹا پیدا نہ ہونے پر 15 دن کی بیٹی کو زندہ دفن کر کے مار ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مزدوری کے پیشے سے وابستہ 29 سالہ شخص ریاست تامل ناڈو کے علاقے ویلوپورم کا رہائشی ہے جسے پولیس نے حراست میں لیا تو اُس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ بیٹے کا خواہش مند تھا مگر بیٹی پیدا ہوئی۔

ملزم نے بتایا کہ 15 روز کے دوران اُس نے دو بار بیٹی کو قتل کرنے کی کوشش کی البتہ وہ پیر کے روز کامیاب ہوا اور رات کو ماں کے سوتے ہوئے بچی کو لے کر دریا کے قریب گیا جہاں اُس نے بچی کو دفن کیا اور پھر وہ مر گئی۔

بعدازاں جب بیٹی کی غیر موجودگی میں ماں نے چیخ چیخ کر سب کو جمع کرلیا۔ جس کے بعد اہلخانہ اور پڑوسیوں نے پولیس کو مطلع کیا اور پولیس نے ڈی وراڈراجن کو گرفتار کیا تو سنگدل باپ نے بیٹی کو زندہ دفنانے کا جرم قبول کرلیا۔ پولیس نے دیگر حکام کی موجودگی 17 دن کی بچی کی لاش برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف 302، 315 اور 498 اے کے تحت مقدمہ درج کرکے ڈی وراڈراجن کو گرفتار کرلیا۔