اسلام آباد: اہل خانہ نے دعوی کیا ہے کہ معروف دفاعی تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امجد شعیب کو اسلام آباد پولیس نے انکی رہائش گاہ سے رات کو دو بجے کے قریب گرفتار کیا۔
اہل خانہ نے بتایا ہے کہ امجد شعیب کو اسلام آباد کے تھانہ رمنا منتقل کیا گیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے ایف آئی آر یا دیگر تفصیلات فراہم نہیں کی جارہی۔
پاکستان سے محبت کے جرم میں رانا ثناء اللہ کی ماتحت پولیس نے ایک اور محب وطن پاکستانی کو گرفتار کر لیا pic.twitter.com/2v0XnM7vEo
— Siddique Jan (@SdqJaan) February 26, 2023
ابتدا میں امجد شعیب کی گرفتاری کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں تھیں بعد ازاں تصدیق ہوئی کہ انکے کیخلاف تھانہ رمنا میں عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے کا مقدمہ درج ہے۔
حکومت مخالف صحافی صدیق جان کا دعوی ہے کہ رانا ثنا اللہ کی ایمان پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔
امجد شعیب صاحب کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا؟ ابھی تک ایف آئی آر کی کاپی نہیں دی جارہی pic.twitter.com/ItEn80xZML
— Siddique Jan (@SdqJaan) February 26, 2023
